ممبئی 26/ڈسمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) جمعیۃعلماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کے اختتام کے بعد پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں ، جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون ،ممبئی کی حلقہ گونڈی کے ساتھ ساتھ جوگیشوری و گوریگاؤں کی تشکیل نواورعہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
ممبئی کے مضافات مسلم اکثریتی شہر گونڈی میں مولانا محسن علی (صدر جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی) کی زیرصدارت گذشتہ روز جمعیۃعلماء کی مقامی یونٹ کی انتخابی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا ،جس میں اکثر اراکین منتظمہ نے شرکت کی ،اور اتفاق رائے سے آئندہ ٹرم کے لئے جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کے لئے مولانا محسن علی کو صدر، مولانا محفوط الرحمٰن (استاد مدرسہ ریاض العلوم،گونڈی)جناب پٹیل (واشی) مفتی محمد احمد(للو بھائی )کو نائبین صدر،مولانا صدر عالم قاسمی کوجنرل سکریٹری ،مولانا اشرف علی نعمانی (مدرسہ اشرفیہ غیاث العلوم)، حاجی نعیم ،مولانا مبارک حسین ندوی (امام قریشی مسجد ) اورجناب اسلم (گوتم نگر)کو جوائنٹ سکریٹری ، قاری عبد اللہ کو خازن ، مولانا اشفاق (امام مسجد اصلاح امت)نائب خازن، مفتی شرف الدین قاسمی (امام و خطیب انوار مسجد) کو ناظم شعبہ نشر و اشاعت اور مولا ناعبد القادرکو معاون ناظم شعبہ نشر و اشاعت منتخب کیا گیا۔
جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کی جانب سے چلنے والے ہفتہ واری یونانی میڈیکل کیمپ اور’ روشب نرسنگ ہوم‘ پلاٹ نمبر ۴؍ اے،شاپ نمبر ۸،۹،۱۰؍ روڈ نمبر ۸؍ درگا ماتا مندر روڈ،بیگن واڑی،گونڈی ممبئی کی او پی ڈی(جو جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کی نگرانی میں چل رہی ہے ) کا ذمہ دار مفتی محمدشکیل قاسمی کو بنایا گیا۔واضح رہے ’روشب نرسنگ ہوم‘ کی او پی ڈی کا افتتاح ۶؍ دسمبر کومولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر ) کے بدست مقامی عہدیداران اور سماجی کارکنان کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا ۔ مذکورہ بالا انتخاب مشاہدین مفتی رضوان اللہ (اما م وخطیب ٹیکسی مینس کالونی،کرلا)اور مولانا محفوظ الرحمٰن قاسمی(کرلا) کی نگرانی میں عمل میں آیا ۔اس انتخابی مجلس میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اورمفتی رضوان اللہ ٹیکسی مینس کالونی،کرلا کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
اسی طرح اُدھر جوگیشوری و گوریگاؤں میں جمعیۃ العلماء کے لئے انتخابی مجلس کا انعقادمفتی افضل حسین قاسمی کی صدارت میں ہوا۔جس میں اتفاق رائے سے مولاناا شرف قاسمی (خطیب منشی مسجد)کو سر پرست،مفتی افضل قاسمی (امام و خطیب صدیقیہ مسجد) کو صدر، حاجی نور ، حاجی مقبول، ہارون عبد اللہ سلطان آباد،حاجی مہتاب کو نائبین صدر، قاری عرفان (گورے گاؤں)کو جنرل سکریٹری ، مولانا عباس نیشنل والے،حاجی شمیم ،مولانا امجد(ڈیری والے)شمشیر دلوائی کو جوائنٹ سکریٹری ،حاجی ظفر کو خازن اور حاجی احمد کو نائب خازن کو منتخب کیا گیا ۔
اس میٹنگ میں قاری محمد یونس (صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی ) مولا نامحمد اسلم قاسمی (نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی ) مولانا محمد جابر( جمعیۃعلماء ملاڈ،ممبئی) نے بطور آبزرور شرکت کی اور جمعیۃعلماء ہند کے اغراض و مقاصد اور اس کی جاری خدمات کا تذکرہ کیا۔ اور خدمت خلق کے لئے بے لوث قربانیوں کی ترغیب دی۔ آخر میں مولانا اشرف قاسمی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔